پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک کنٹریکٹ معاوضہ کتنا کردیا گیا؟ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک کنٹریکٹ، معاوضہ کتنا کردیا گیا؟ کھلاڑیوں کیلئے بڑی … لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں کرکٹرز کا معاوضہ سالانہ 36لاکھ روپے کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 2022ءختم ہونے کے بعد پی سی بی کے کرکٹرز کے ساتھ نئے معاہدے طے پا گئے ہیں جن میں گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں 191متحرک کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ پانچ کیٹیگریز اے پلس، اے، بی ، سی اور ڈی ہیں۔ کیٹیگری کے لحاظ سے کھلاڑیوں کا معاوضہ بھی مختلف رکھا گیا ہے۔ اے پلس کیٹیگری میں 14کھلاڑی شامل ہیں، جن میں افتخار احمد، محمد حسنین، فہیم اشرف و دیگر شامل ہیں۔ انہیں ماہانہ 3لاکھ روپے تنخواہ ملے گی۔  اے کیٹیگری میں 37کھلاڑی ہیں جن میں روحیل نذیر، احمد شہزاد، عمر اکمل، اسد شفیق و دیگر شامل ہیں۔ انہیں ماہانہ 2لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی۔ بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کو بالترتیب 1لاکھ 85ہزار روپے، 1لاکھ 75ہزا روپے اور ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ ملے گی۔ ان کیٹیگریز میں اعظم خان، زمان خان، حسن نواز اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ اس تنخواہ کے علاوہ کھلاڑیوں کو میچ فیس اور دیگر الاﺅنسز کی مد میں اضافی آمدنی بھی ہو گی۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515324

اپنا تبصرہ بھیجیں