محمد ہریرہ کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے اعجاز احمد

       محمد ہریرہ کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے، اعجاز احمد لاہو ر(این این آئی) پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں ناردرن ٹیم کے کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ محمد ہریرہ کو انڈر 19 سے قریب سے دیکھ رہا ہوں اسے جب سے ہی کھیل کے حوالے سے بہت زیادہ آگاہی تھی۔اعجاز احمد نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ محمد ہریرہ میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی جا رہی ہے، گزشتہ برس اس نے قائدِ اعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری کی اور اس مرتبہ فائنل میں ڈبل سنچری بنائی۔انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ اس چیز کا ہوا ہے کہ محمد ہریرہ اس مرتبہ ٹرپل سنچری نہیں کر سکے، میں نے اس کا ٹرپل سنچری اسکور کرنے کا مائنڈ بنایا ہوا تھا کہ اگر لگاتار دوسرے سیزن میں ٹرپل سنچری کرو گے تو اس کا امپیکٹ بہت بڑا پڑے گا۔ ۔اعجاز احمد نے کہا کہ محمد ہریرہ ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ رنز بنانے والا بیٹر بنا ہے، ابھی اس پر تھوڑا کام کرنے کی ضرورت ہے، وہ پاکستان کی طرف سے ضرور کھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے مبصر خان نے بہت متاثر کیا ہے  مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515102

اپنا تبصرہ بھیجیں