فیفا ورلڈکپسٹیڈیم میں نیمار کے ہمشکل سے مداح دھوکہ کھا گئے

  فیفا ورلڈکپ،سٹیڈیم میں نیمار کے ہمشکل سے مداح دھوکہ کھا گئے     دو حہ (این این آئی)قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں برازیل فٹبال ٹیم کے کھلاڑی نیمار کے مداح ان کے ہمشکل کو دیکھ کر دھوکا کھا گئے اور ان کے ساتھ سیلفیز اور آٹوگرافز لینے کے لیے  لائنیں لگادیں۔پیر کوالبیت اسٹیڈیم میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران اسٹیڈیم میں ایک ایسا تماشائی پایا گیا جس کی شکل نیمار سے کافی ملتی جلتی تھی۔مذکورہ شخص کو دیکھ کر مداح خوشی سے پھولے نہیں سمائے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے، سیلفیز اور آٰٹوگراف لینے کے لیے لمبی قطاریں لگا دیں۔نیمار کے ہمشکل کو  مداحوں میں گھرے اور سیلفی لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوگئی جبکہ اس پوسٹ کے نیچے ہی ایک صارف کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی۔ ہے جس میں نیمار کے ہمشکل کو دوحا کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے دیکھا گیا ہے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515101

اپنا تبصرہ بھیجیں