ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے چھکے کھانے پر پاکستانی باؤلر حارث روف نے دلچسپ جذبات ظاہر کر دیئے

ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے چھکے کھانے پر پاکستانی باؤلر حارث … راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کی جانب سے لگائے گئے چھکوں پر بات چیت کی ہے۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق ورلڈکپ میں پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی اور میچ کے ہیرو ویرات کوہلی قرار پائے جنہوں نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔آخری چند اوورز میں ویرات نے حارث کی گیند پر 2 چھکے لگائے جس کی وجہ سے ہدف کا تعاقب کرتی بھارتی ٹیم جیت کے قریب آئی۔اس حوالے سے حارث نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘دنیا کا کوئی اور کھلاڑی ہوتا تو وہ مجھے اس وقت یہ چھکے نہیں لگاسکتا تھا، یہ کوہلی تھا’۔ Haris Rauf on Virat Kohli’s sixes against him is the best thing you’ll hear on internet today pic.twitter.com/67IlV5tuCo — retired ICT fan (@anubhav__tweets) November 30, 2022 حارث نے کہا کہ ‘اگر مجھے یہ چھکے دنیش کارتک یا ہاردک پانڈیا نے لگائے ہوتے تو مجھے دکھ یا افسوس ہوتا، مجھے ویرات کوہلی نے یہ چھکے لگائے، اس کی ایک الگ کلاس ہے ‘۔پاکستانی بولر نے بھارتی بیٹر کی تعریف میں مزید کہا کہ ‘کوہلی نے جس طرح پورے ٹورنامنٹ میں کھیلا، اس کی کلاس دکھائی دی، سب جانتے ہیں کہ وہ جس قسم کے شاٹس کھیلنے کا اہل ہے’۔حارث رؤف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘مجھے اندازہ نہیں تھا کوہلی مجھے ایسے شاٹس لگاسکتا ہے’۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515313

اپنا تبصرہ بھیجیں