ٹوکیو اولمپکس سے قبل ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے

ٹوکیو اولمپکس سے قبل ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز کےگولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم اپنی کہنی اور پنڈلی کی انجری کے علاج کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں، مکمل چیک اپ کے بعد اولمپئین کی سرجری کرنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ ہوگا۔ارشد ندیم کے علاج کے لیے ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔قبل ازیں پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515292

اپنا تبصرہ بھیجیں