دی نیشن ہاکی کپ پاکستان اور فرانس میں آج جوڑ

دی نیشن ہاکی کپ، پاکستان اور فرانس میں آج جوڑ     ڈربن(نیٹ نیوز) نیشن ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ آج فرانس کے خلاف کھیلے گی اس سے قبل کھیلے گئے آئرلینڈ سے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ تما م کھلاڑی آج  میچ میں محنت سے کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے مزید کہا کہ فرانس کی ٹیم آسان حریف نہیں ہے اور اس کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لئے سخت محنت درکا ر ہوگی مزید کہا کہ بطور کپتان جیت کے امید ہے د وسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفرائیڈ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم فرانس کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیاب حاصل کرسکتی ہے ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کے لئے ایونٹ میں کم بیک کرنے کا بہترین موقع ہے امید ہے کہ تمام کھلاڑی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/01-Dec-2022/1515097

اپنا تبصرہ بھیجیں