پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک دن تاخیر سے شروع ہونے کا خدشہ 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک دن تاخیر سے شروع ہونے کا … راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک دن تاخیر سے شروع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ملتوی کرنے کیلئے بورڈز میں بات چیت ہوئی،جس میں پہلا ٹیسٹ ایک دن تاخیر سے شروع کرنے پر غورکیاگیا. ذرائع کاکہناہے کہ ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ کے صرف 8کھلاڑی دستیاب ہیں،انگلینڈ ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت خراب ہے۔ دوسری جانب ترجمان پی سی بی کاکہناہے کہ پی سی بی کے پاس ٹیسٹ میچ ایک یا 2 روز آگے کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514890

اپنا تبصرہ بھیجیں