انگلینڈ کی فل سٹرینتھ کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیںپاکستان نے اچھی تیاری کی ہے بابر اعظم

انگلینڈ کی فل سٹرینتھ کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں،پاکستان نے اچھی تیاری کی ہے، …  راولپنڈی (ڈیلی پاکستان  آن لائن ) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بابر اعظم  کا  انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں انگلش ٹیم  کے کھلاڑی جلد صحتیاب ہو جائیں  گے، ہم انگلینڈ کی پوری سٹرینتھ کے خلاف  کھیلنا چاہتے ہیں۔   تفصیلات کے مطابق پاکستان انگلینڈ کے  خلاف 17 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا ررہا ہے لیکن انگلش کپتان سمیت ٹیم کے 7 کھلاڑی بد ہضمی کا شکار ہو گئے ہیں، سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے انگلیند کے خلاف  اچھی تیاری کی ہے، محمد یوسف کے تجربے سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ  کے خلاف کافی رنز کیے ہیں، ان سے مدد لیتے رہتے ہیں۔   بابر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی کرنفا باعث فخر ہے، اللہ نے کپتانی دی ہے تو اللہ ہی کپتانی لے بھی سکتا ہے، کوشش کریں گے   راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنائیں۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514889

اپنا تبصرہ بھیجیں