فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اشرف خان

فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اشرف خان    فیصل آباد(این این آئی)ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے صدر رانا محمد اشرف خان نے کہا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ینگ بلڈ فٹ بال کلب ٹھیکری والا کے زیراہتمام ینگ بلڈ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد، قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان سمر اسحاق، آرگنائزنگ سیکرٹری رانا وقاص اعظم اور ینگ بلڈ کلب کے کوچ رانا محمد شفیق کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے لیگ کے کامیاب انعقاد پر ینگ بلڈ کلب کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا گراس روٹ سطح لیگ کا منعقد کروانا خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گراس روٹ سطح کے ایونٹس دوسرے ڈسٹرکٹ میں بھی منعقد ہونے چاہئے۔ رانا اشرف نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ایسے مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے جو اب نہ ہونے کے برابر ہے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514573

اپنا تبصرہ بھیجیں