پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی 

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی  راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلش کپتان کی طبیعت ناسازی کے باعث پاک انگلینڈٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق پاک انگلینڈٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی،انگلش کپتان کی طبیعت ناسازی کے باعث تقریب ملتوی کی گئی ،ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کل ہو گی ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکارہوگئے ،طبیعت خراب ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو آرام کا مشورہ دیدیا۔انگلینڈکرکٹ بورڈ نے کہا کہ انگلینڈ کے بیشتر کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے،ہیری بروک، زیک کر الی، اولی پاپ، جوروٹ اور کیٹن جیننگزسیشن میں شامل نہیں ،کپتان بین سٹوکس طبیعت ناسازی کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔  واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا. مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514877

اپنا تبصرہ بھیجیں