کرکٹ کی تربیت میں کس شخصیت نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا؟ بابراعظم نے پہلی مرتبہ دل میں چھپی راز کی باتیں بتا دیں

کرکٹ کی تربیت میں کس شخصیت نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا؟ بابراعظم نے پہلی … راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی کوچنگ میں والد صاحب کا اہم کردار ہے،میرے والد نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بچپن میں گراؤنڈ میں والد ہی لے کر جایا کرتے تھے،میری کرکٹ کی تربیت میں والد نے اہم کردار ادا کیا، وہ میری کارکردگی کو مانیٹر کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انڈر 19 کھیلنے کے بعد یقین تھا کہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔ بابر اعظم نے بتایا کہ جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ان کے  آئیڈیل پلیئر ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ڈی ویلیئرز کو ٹی وی پر دیکھ ان کے شاٹس کی پریکٹس کرتا تھا۔ Nasser Hussain interviews Babar Azam ahead of the start of Pakistan vs England Test series ????️#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/lo3AvT7UMZ — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 29, 2022 اس کے علاوہ  بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لیے پُرجوش ہیں،انگلش ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،انگلش پلیئرز یہاں کی کنڈیشنز کا جائزہ لیں اور ہماری مہمان نوازی کا لطف اٹھا ئیں۔ خیال رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچی ہے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514867

اپنا تبصرہ بھیجیں