انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکارہوگئے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکارہوگئے ،طبیعت خراب ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو آرام کا مشورہ دیدیا۔ انگلینڈکرکٹ بورڈ نے کہا کہ انگلینڈ کے بیشتر کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے،ہیری بروک، زیک کر الی، اولی پاپ، جوروٹ اور کیٹن جیننگز سیشن میں شامل نہیں ،کپتان بین سٹوکس طبیعت ناسازی کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514874

اپنا تبصرہ بھیجیں