فٹ بال ورلڈ کپ آج 8ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف نبرد آزما ہوں گی

 فٹ بال ورلڈ کپ، آج 8ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف نبرد آزما ہوں گی دوحا(آئی این پی)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 22ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج مزید 4میچوں کا فیصلہ  ہو گا، آج پہلے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں ڈنمارک اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ بھی گروپ ڈی کی ٹیموں تیونس اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ بھی رات 8بجے شروع ہوگا، تیسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں ایران اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا،یہ میچ رات 12بجے شروع ہوگا اسی روز کے چوتھا میچ میں گروپ بی کی ٹیموں ویلز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گااور یہ میچ بھی رات 12 بجے شروع ہوگا،میگا ایونٹ میں شامل 32ٹیموں کو 8مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا،ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل راؤنڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا۔  جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17جبکہ فائنل میچ 18دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514568

اپنا تبصرہ بھیجیں