ننھی فینز نے نسیم شاہ کی تعریف کی تو شاداب خان بھی پیچھے نہ رہے دلچسپ ویڈیو وائرل

ننھی فینز نے نسیم شاہ کی تعریف کی تو شاداب خان بھی پیچھے نہ رہے ،دلچسپ ویڈیو … راولپنڈی (ویب ڈیسک) آل راؤنڈر شاداب خان بچیوں سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف سن کر اپنی بھی تعریف کروائے بغیر نہ رہ سکے۔ سوشل میڈیا پر شاداب کی ریسٹورنٹ میں چائے پیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس دوران نسیم کی فین 3 بچیوں کو بھی پاس کھڑے شاداب سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں بچیوں کو شاداب سے نسیم شاہ کے حوالے سے پوچھتے دیکھا گیا جس پر شاداب نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو نسیم اچھے لگتے ہیں؟ اس پر بچیوں نے سر ہلا کر اقرار کیا۔ Two Naseem fangirls meeting Shadab… this is so cuteeee ????❤️ pic.twitter.com/BKhBYIOdhJ — رضیہ (@cricketsuckz) November 29, 2022 بعد ازاں شاداب نے خود ہی بچیوں سے سوال کیا کہ اور کون اچھا لگتا ہے؟ جس پر بچیوں نے نسیم کا نام لیا۔بچیوں کے اقرار پر شاداب کا کہنا تھا کہ بس نسیم اچھے لگتے ہیں تو مجھ سے کیوں ملنے آئی ہو، جس پر بچیوں نے کہا 2 اچھے لگتے ہیں۔بچیوں کے دو کہنے پر شاداب نے خود ہی تصور کرتے ہوئے پوچھا دوسرا میں ہوں نا؟ جس پر بچیاں انکار نہیں کرسکیں۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514862

اپنا تبصرہ بھیجیں