پاک انگلینڈ تاریخی ٹیسٹ میں کل مدمقابل 

پاک انگلینڈ تاریخی ٹیسٹ میں کل مدمقابل     راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے، قومی ٹیم تاریخی ٹیسٹ میچ اورپانچ روزہ میچز کی سیریز میں جیت کے لئے پر جوش ہے۔سیریز کے بقیہ دو میچز 9 دسمبر کو ملتان 17 دسمبر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے دن بھی بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔پاک انگلینڈ ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں سٹیڈیم پہنچایا گیا ہے، نیٹ سیشن میں ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ہیڈ کوچ کی زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2022/1514566

اپنا تبصرہ بھیجیں