‘انگلینڈ کے خلاف مقابلے کی اچھی تیاری ہو رہی ہے محمد نواز کا بیان

‘انگلینڈ کے خلاف مقابلے کی اچھی تیاری ہو رہی ہے، محمد نواز کا بیان راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے مقابلے کے لیے اچھی تیاری ہو رہی ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر موقع ملا تو اسے یادگار بنانے کی کوشش کریں گے۔محمد نواز کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم میں بطور آل راؤنڈرز اپنا کردار نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز پر مشتمل پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514552

اپنا تبصرہ بھیجیں