فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے   دوحہ (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری  22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔فٹ بال ورلڈ کا عالمی میلہ قطر میں سج چکا ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میگا ایونٹ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گروپ اے  کی ٹیمیں ایکواڈ و ر   اور سینیگال آمنے سامنے ہوں گی، یہ میچ خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم، دوحہ میں کھیلا جائے گااور  پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق  رات 8 بجے شروع ہوگا،  دوسرا میچ بھی گروپ اے کی ٹیموں نیدرلینڈز اور میزبان قطر   کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ بھی رات 8 بجے شروع ہوگالیکن یہ میچ البیت سٹیڈیم، الخورکے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اسی روز کے تیسرے اور آخری میچ میں گروپ ایچ    کی  ٹیموں پرتگال اور یوراگوئے    کے درمیان کھیلا جائے گااور یہ میچ رات 12 بجے لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل  میں شروع ہوگا ٹیموں کے کپتانوں نے آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514365

اپنا تبصرہ بھیجیں