شاہین شاہ کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا کوشش ہو گی بہترین کھیل پیش کروں نسیم شاہ

شاہین شاہ کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا، کوشش ہو گی بہترین کھیل پیش کروں، نسیم شاہ راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے نہ ہونے سے فرق تو پڑے گا، لیکن کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کریں۔  نجی ٹی وی چینل”ڈان نیوز “کے مطابق نسیم شاہ نے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کا اس عمر میں بھی ٹیسٹ کھیلنا شاندار ہے ، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا جو کہ خوش آئند ہے ، پاکستانی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ میں کنڈیشنز کا کافی فرق ہے، ٹیم کی ضرور ت کے مطاق کھیلنے کی کوشش کروں گا، اب ذمہ داری آئی ہے تو اسے پوری کرنے کی کوشش کروں گا، انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ بھی جارحانہ کھیلاتا ہے، یہ ان کا مائنڈ سیٹ  ہے ، کوشش ہو گی جس طرح وہ کھیلتے ہیں اس لحاظ سے بولنگ کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم  نومبر کو ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے ، ہوم گراونڈ پر انگلینڈ کے خلاف پاکستان 17 سال بعد  ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہی ہے ۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514514

اپنا تبصرہ بھیجیں