پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس

   پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس     لاہو ر(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں اپنی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا، ایک روز آرام کے بعد مہمان ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خوب پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ دونوں ٹیمیں آج اور کل بھی پریکٹس کریں گی جس کے بعد یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ شروع ہوگا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514361

اپنا تبصرہ بھیجیں