پاک انگلینڈ پنڈی ٹیسٹ کیلئے آن لائن ٹکٹس تیزی سے فروخت

پاک انگلینڈ پنڈی ٹیسٹ کیلئے آن لائن ٹکٹس تیزی سے فروخت    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے  ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کیلئے 4  انکلوژر کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز “کے مطابق  راولپنڈی میں ہونے والے پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے  پہلے دن کے لیے 4 انکلوژرز  ، دوسرے دن کےلیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام، اسی طرح تیسرے،چوتھے دن کی بھی جاویداختر، اظہرمحمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرزکی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں ، واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514485

اپنا تبصرہ بھیجیں