کراٹے چیمپئن شپ میں تعاون پر دوستوں کا مشکورارشد جان

  کراٹے چیمپئن شپ میں تعاون پر دوستوں کا مشکور،ارشد جان    َؒلاہور (سپورٹس رپورٹر) کیوکوشن  کراٹے برٹ ہال  (ناچ گھر)  گڑھی شاہو لاہور کے چیف شیحان محمد ارشد جان نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے تمام دوستوں کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے 18ویں ایشین کراٹے  چیئمپین شپ میں شرکت کیلئے  بھرپور تعاون کیا جس کی وجہ سے انکی ٹیم چیئمپین شپ  میں شرکت کرنے میں کامیاب ہوئی اور انشاء اللہ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ سب کو ہرقدم پر کامیابی اور کامرانی عطا فرمائے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514359

اپنا تبصرہ بھیجیں