سٹوکس کا ٹیسٹ میچ فیس سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کااعلان 

     سٹوکس کا ٹیسٹ میچ فیس سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کااعلان           لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑا اعلان کردیا۔انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹیسٹ میچ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور سیلاب کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے۔انگلش کپتان کاکہنا تھاکہ کھیل نے میری زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں صرف یہی حق سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہو کر کچھ واپس دوں، میں اس ٹیسٹ سیریز سے اپنی میچ فیس پاکستان سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔ مزید کہا امید ہے کہ یہ عطیہ پاکستان کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/29-Nov-2022/1514357

اپنا تبصرہ بھیجیں