فیفا ورلڈ کپ ارجنٹائن کے خلاف میچ جیتنے والے سعودی کھلاڑیوں کو ایک ایک رولز رائس دینے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹائن کے خلاف میچ جیتنے والے سعودی کھلاڑیوں کو ایک ایک رولز … جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2022میں ارجنٹائن کے خلاف میچ جیتنے پر سعودی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تحفے میں ایک ایک رولز رائس دینے کی خبر افواہ نکلی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سعودی ٹیم کے ارجنٹائن کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر ایک خبر سامنے آئی جس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک رولز رائس تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس جیت پر چونکہ سعودی حکومت کی طرف سے قومی تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا تھا، چنانچہ لوگوں نے اس خبرپر بھی آنکھیں بند کرکے یقین کر لیا تاہم سعودی ٹیم کے کوچ ہاروے رینارڈ اور سٹرائیکر صالح الشہری نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔ رینارڈ نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کو رولز رائس گاڑیاں تحفے میں دینے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ رینارڈ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ”ہماری فیڈریشن اور وزارت کھیل بہت سنجیدہ ہیں اور ہماری ٹیم بھی بہت سنجیدہ ہے۔ ابھی وقت نہیں آیا کہ ٹیم کے لیے ایسے تحائف کی باتیں کی جائیں۔ ہم نے ابھی ایک ہی میچ کھیلا ہے اور گروپ سٹیج کے دو اہم ترین میچ ابھی باقی ہیں۔ ہم ان میچز میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی توقع کرتے ہیں۔“کانفرنس میں صالح الشہری نے کہا کہ ”ہم یہاں اپنے ملک کی خدمت کے لیے آئے ہیں اور ہر میچ جیتنے کے لیے اپنی جان لگا دیں گے۔“ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514135

اپنا تبصرہ بھیجیں