ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر چوتھا گولڈ میڈل جیت لیا

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر چوتھا گولڈ میڈل … کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا میں ہونےوالی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کی ماہ گل نے بھارتی حریف کراٹے کاز کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا، ایونٹ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 4 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ارشاد علی نے پہلا گولڈ میڈل ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انڈر 21 کیٹیگری میں جیتا۔ارشاد علی نے ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بعد ازاں ارشاد علی نے سینئر کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔ پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کو ٹیم کاتا ایونٹ میں شکست دیکر حاصل کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس 61 کلو گرام کی کیٹیگری میں جیتا، ماہ گل نے بھارتی حریف کراٹے کاز کو ہرایا۔ پاکستان کی آرزو نے جونیئر ویمن کیٹیگری میں انفرادی کاتا میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514114

اپنا تبصرہ بھیجیں