انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے اپنی میچ فیس پاکستان میں کس کام کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر

انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے اپنی میچ فیس پاکستان میں کس کام کیلئے عطیہ کرنے …    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے اپنی میچ فیس پاکستانی سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر کے دل جیت لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی سیریز کیلئے پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں ،17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے سب پر جوش ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بہت لوگ متاثر ہوئے ہیں، کرکٹ نے ہمیں بہت کچھ دیاہے اور اب ہماری باری ہے کہ ہم لوگوں کیلئے کچھ کریں ، امید ہے کہ بے سہارا لوگوں کے کام آسکوں گا۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514124

اپنا تبصرہ بھیجیں