قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آرمی 14گولڈ میڈلز کیساتھ فاتح خواتین مقابلوں میں واپڈا کی پہلی پوزیشن 

  قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آرمی 14گولڈ میڈلز کیساتھ فاتح، خواتین مقابلوں …               لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ مردوں میں آرمی اور خواتین میں واپڈا کی برتری کیساتھ اختتام پذیر ہوگئی، پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالی چیمپئن شپ کے مردوں کے مقابلوں میں آرمی نے 14 گولڈ، 11 سلور اور۔ 8  براونز سمیٹ کل 33 میڈلز کے ساتھ  428 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،،واپڈ نے7 گولڈ،5 سلور،7 براونز سمیت کل  19 میڈلز لے کر 257 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ  ایچ ای سی نے 2 گولڈ،4 سلور اورط5 براونز سمیت کل 11میڈلز کے ساتھ 144 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،خواتین میں واپڈا نے  12 گولڈ، 10 سلوراور 9 براونز  سمیت کل31 میڈلز اور 387 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،آرمی نے  7 گولڈ، 5 سلور، 5براونز سمیت کل 17 میڈلز اور  228 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی نے دو گولڈ،پانچ سلور اور پانچ  براونز سمیت کل 13  میڈلز اور 178پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،، چیمپئن شپ  کے آخری روز  میراتھن ریس میں  واپڈا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔مشکل ترین ایونٹ کے فاتح شیر خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کرنا ہدف ہے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور ڈی ایچ اے کے اشتراک سے ڈی ایچ اے میں ہونے والی 42اعشاریہ ایک کلومیٹر ریس کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے۔واپڈا کے شیر کے خان نے  دو گھنٹے 30 منٹ اور52 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔شیر خان نے اپنی کامیابی اپنی بیٹی اور والدہ کے نام کردی۔ آخری روز جیولن تھرو مقابلوں میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے اتھلیٹکس ہیرو ارشدندیم نے گولڈ میڈل جیت لیاارشد ندیم نے دوسری کوشش میں 81.21 میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔آرمی کے محمد ابرار نے دوسری اور آرمی ہی محمد عماد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی، بورجان کے چیف ایگزیکٹیو زاہد حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513790

اپنا تبصرہ بھیجیں