انٹر نیشنل ایونٹس میں پاکستانی کی نمائندگی کرنا چاہتی ہوں: تمیم خان 

انٹر نیشنل ایونٹس میں پاکستانی کی نمائندگی کرنا چاہتی ہوں: تمیم خان             لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ تمیم خان نے حال ہی میں 50 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیءِن شپ میں تیز ترین خاتون ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل  کیا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کرنے والی تمیم خان نے کہا کہ نیشنل چیمپیئن شپ کی 100 میٹر ریس کے لیے انہوں نے ایک سال بہت محنت کی ہے،فائنل میں اْن ایتھلیٹس کو شکست دی  جو 10،10 برس سے چیمپیئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ کہا کہ  اب میں انٹر نیشنل ایونٹس کے لیے بھی منتخب ہو چکی ہوں، میرا ہدف ہے کہ میں اولمپکس سمیت ایشین گیمز، ایشین ایتھلیٹکس، ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور وہاں اچھا پرفارم کروں تمیم خان نے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہو ئے عالمی معیار کی ٹریننگ کی ضرورت رہتی ہے۔  اور اس کے لیے بیرون ملک جانا پڑتا ہے مجھے امید ہے کہ اب مجھے ٹریننگ کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا کیوں کہ ایتھلیٹس کے لیے ایکسپوڑر بہت ضروری ہے۔ تمیم خان کے مطابق  میرے نانا عبدالرحمان خان گنڈا پور بھی اسپرنٹر تھے لیکن وہ انجریز کی وجہ سے زیادہ آگے نہ جا سکے لیکن میں اپنے نانا کی میراث کو آگے بڑھانا چاہتی ہوں  مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513789

اپنا تبصرہ بھیجیں