فٹبال ورلڈ کپ قوم پرست پرچم کی تصاویر پر فیفا کی تحقیقات شروع

فٹبال ورلڈ کپ، قوم پرست پرچم کی تصاویر پر فیفا کی تحقیقات شروع دوحا(یواین پی) فیفا ورلڈکپ میں برازیل اور سربیا کے میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں قوم پرست پرچم کی تصاویر سامنے آنے کے بعد فیفا نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق البانوی اکثریت والے کوسوو نے 2008 میں سربیا سے آزادی کا دعویٰ کیا تھا اور اب وہ فیفا کا رکن ہے لیکن لیکن سربیا اس کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتا۔برازیل کے خلاف میچ کے دوران ڈریسنگ روم سربیا کے جھنڈے کے نیچے کوسوو کا پرچم لگا ہوا تھا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ڈسپلنری کمیٹی نے فیفا کے تادیبی ضابطہ کے آرٹیکل 11 اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ضوابط کے آرٹیکل 4 کی بنیاد پر کارروائی شروع کردی ہے۔ وسری جانب کوسوو فٹبال فیڈریشن نے سربیا کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ برازیل کے خلاف ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں 0-2 سے شکست کے دوران اسٹیڈیم میں سربیا کے متعدد شائقین کی طرف سے“ہم ہتھیار نہیں ڈالتے”تحریر کے ساتھ جھنڈا بھی آویزاں کیا گیا تھا۔جھنڈے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جب اسے کوسوو کے وزیر ثقافت، نوجوان اور کھیل ہجرولا سیکو نے شیئر کیا۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513785

اپنا تبصرہ بھیجیں