شاہد آفریدی نے تیز ترین سینچری دراصل کس بھارتی کھلاڑی کے بلے سے بنائی تھی؟ سابق کپتان نے انکشاف کر دیا

شاہد آفریدی نے تیز ترین سینچری دراصل کس بھارتی کھلاڑی کے بلے سے بنائی تھی؟ … کراچی (ویب ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی تیز ترین سنچری ٹنڈولکر کے بلے سے کی تھی۔ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی جانب سے تھائی لینڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں بھارتیوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں شاہد آفریدی کو بھارتی مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور ان سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ Sports has an international language of love and respect without boundaries. Had some interesting chat about cricket with visitors at a resturant in Thailand which was heart warming???? pic.twitter.com/a4PiIEKsLu — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 27, 2022 دوران گفتگو ایک مداح نے شاہد آفریدی کو ان کی تیز ترین سنچری بھی یاد دلائی جس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سنچری میں نے سچن ٹنڈولکر کے بلے سے بنائی تھی اور وہ بلا آج بھی میرے پاس موجود ہے۔ بعد ازاں آفریدی نے بھارتی مداحوں کو اپنے پیغام میں یاد دلایا کہ ہم کسی بھی جگہ اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں لہٰذا ہمیں سب سے انسان سمجھ کر ملاقات کرنی چاہیے اور ہمارے لیے سب انسان برابر ہونے چاہیے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1514099

اپنا تبصرہ بھیجیں