:فیفا  فٹبال ورلڈ کپ میں آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

:فیفا  فٹبال ورلڈ کپ میں آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا دوحہ  (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ میں آج  مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا، سپین کی ٹیم جرمنی، کیمرون کی ٹیم سربیا، جنوبی کوریا کی ٹیم گھانا اور برازیل کی ٹیم سوئٹزرلینڈ سے مدمقابل ہوں گی، فیفا کے زیراہتمام فٹ بال عالمی کپ کے دلچسپ مقابلے قطر میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں  آج  چار میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ گروپ ای ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں گروپ جی کے ٹیمیں کیمرون اور سربیا پنجہ آزما ہوں گی، تیسرا میچ گروپ ایچ کی ٹیموں جنوبی کوریا اور گھانا کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ گروپ جی کے میچ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ آج کھیلے جانے والے میچو ں کی ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے سپین فٹبال ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے جرمنی کی ٹیم بہت مضبوط ہے اور بھرپور تیاری سے میدان میں اتریں گے دوسری جانب برازیل فٹبال کے کپتان نے کہا کہ آج کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے ہر کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دینے کے لئے تیار ہے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513784

اپنا تبصرہ بھیجیں