بھارت کو شکست ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ پاکستان کے نام 

    بھارت کو شکست، ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ پاکستان کے نام                  لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔تین روزہ ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 پلیئرز نے شرکت کی۔پاکستان کے حشام نے فائنل میں بھارت کے مادھوکامت کو شکست دی، پاکستان کے 6 پلیئرز نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔پاکستان کے عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے، اذلان قاضی چھٹے، بلال اشعر آٹھویں، علی سلمان نویں اور شان عباس دسویں نمبرپر رہے۔پاکستان کے مونس خان نے انڈر 16 اور احمد سلمان نے انڈر 12 ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/28-Nov-2022/1513783

اپنا تبصرہ بھیجیں