گوگل کا دفتر پاکستان میں کب تک قائم ہوگا بڑی خبر آگئی 

گوگل کا دفتر پاکستان میں کب تک قائم ہوگا ، بڑی خبر آگئی  اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرچ انجن گوگل کادفتر پاکستان میں بھی قائم ہونے جا رہا ہے جس کیلئے گوگل نے  ایس ی سی پی میں رجسٹریشن کرا دی ہے ۔ نجی ٹی وی “سماء نیوز” کے مطابق  وفاقی وزیر انفارمیشن  امین الحق نے کہا کہ گوگل  ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرا چکا ہے جلد ہی ان کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔  اسلام آباد میں ڈیجیٹل سگنیچر کیلئے سرٹیفکیشن اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں  وفاقی وزیر سید امین الحق کا کہا تھا کہ  ڈیٹا اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کومحفوظ بنانے کیلئے ریگولیٹری فریم ورکس کی تشکیل اشد ضروری ہے ،  روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھے گی ،  فیس بک ، ٹک ٹاک ، گولہ جلد پاکستان میں دفتر قائم کریں گے ،  گوگل ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرا چکا ہے جبکہ  فیس بک اور ٹک ٹاک حکام سے بھی مذاکرات جاری ہیں ۔ مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517687

اپنا تبصرہ بھیجیں