چائے والے نے کرپٹو کرنسی لینی شروع کر دی

چائے والے نے کرپٹو کرنسی لینی شروع کر دی نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک چائے والے نے کرپٹو کرنسی بھی لینی شروع کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس چائے والے کا تعلق بھارت کے شہر بنگلور سے ہے، جس کی تصویر بھارت کے معروف صنعت کار ہرش گوئنکا نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ چائے والا چائے کی قیمت کے طور پر کرپٹو کرنسی بھی لیتا ہے۔ ہرش گوئنکا اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ”یہ نیا انڈیا ہے۔“ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چائے والے نے دو سیاہ تختیوں پر چاک سے لکھ رکھا ہوتا ہے کہ ”یہاں کرپٹو بھی لی جاتی ہے۔‘ ان تختیوں کے ساتھ ہی ایک کاغذ آویزاں ہوتا ہے جس پر ایک کیو آر کوڈ موجود ہوتا ہے۔ اس کیو آر کوڈ کے ذریعے لوگ چائے پینے کے بعد کرپٹو کرنسی میں اس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اس ٹویٹ پر لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ کچھ لوگ کرپٹو کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کو بھی اس ٹویٹ سے ملا رہے ہیں۔ روی کمار نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”اب کرپٹو میں چائے کے علاوہ تو کچھ ملے گا نہیں۔“ مزید : ڈیلی بائیٹس -سائنس اور ٹیکنالوجی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516829

اپنا تبصرہ بھیجیں