آئی فون کے ایمرجنسی ایس او یس فیچر نے برف میں پھنسے شخص کی زندگی بچا لی

آئی فون کے ایمرجنسی ایس او یس فیچر نے برف میں پھنسے شخص کی زندگی بچا لی نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل کی آئی فون 14 سیریز میں حال میں ہی متعارف کرائے گئے سیٹلائیٹ ایمرجنسی ایس او سی پیغامات بھیجنے کے فیچر نے برف میں پھنسے شخص کی زندگی بچا لی  ۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 دسمبر کی رات 2 بجے الاسکا سٹیٹ ٹروپرز کو ایک شخص کی جانب سے پیغام ملا جو کسی مقام کی جانب جاتے ہوئے برف میں پھنس گیا تھا،  اس شخص کی سنو مشین راستے میں خراب ہو گئی تھی جبکہ اسے وہاں کسی قسم کا کوئی سگنل نہ ملا ، اس شخص کے آئی فون میں سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کا فیچر موجود تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے اس شخص نے سیو آور سول ( ایس او ایس)  کیلئے نوٹیفکیشن بھیجا۔ ایپل کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر اس شخص تک امدادی ٹیم کی رسائی کو ممکن بنایا ،  حکام کے مطابق اگر اس شخص کے موبائل میں یہ فیچر موجود نہ ہوتا تو وہ کئی دن تک اسے علاقے میں بھٹکتا رہتا۔ خیال رہے کہ کمپنی کے مطابق یہ سروس دو برس تک مفت  میسر آئے گی جس کے بعد اس کی فیس چارج کی جائے گی ، مگر یہ فیس کتنی ہو گی اس سے متعلق تاحال کچھ علم نہیں ہوسکا۔ یہ فیچر فی الحال کینیڈا اور امریکہ میں میسر ہے ، یہ بھی بتایا نہیں گیا کہ ان ممالک کے علاوہ یہ دیگر ممالک میں کب سے دستیاب ہوگا۔  مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516421

اپنا تبصرہ بھیجیں