بشریٰ بی بی کیساتھ مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ زلفی بخاری کا رد عمل بھی آگیا 

بشریٰ بی بی کیساتھ مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ ، زلفی بخاری کا رد عمل بھی آگیا  اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  زلفی بخاری کا رد عمل بھی آگیا ۔  زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ   پہلے تو کہا جا رہا تھا کہ عمر طور نامی کسی شخص کو گھڑی فرح بی بی کے ذریعے بیچی گئی  تھی مگر اب  ان کو قانونی نوٹس بھیجا گیا تو نئی کہانی آگئی ۔  پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گجر کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، جب ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئ کہانی سامنے آگئ ہے کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئیں، میں واضع کر دوں کوئ گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی 1/2 — Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) December 8, 2022 زلفی بخاری نے کہا کہ اب نئی کہانی سامنے آگئی ہے کہ دراصل گھڑی میرے ذریعے سے بیچی گئی ہے ، میں واضح کر دیتا ہوں کہ میں نے گھڑی لی اور نہ ہی کسی کو بیچی ہے۔ زلفی بخاری کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس طرح کی کٹ پیسٹ  کرنے والی آڈیو تو بچے بھی  بنا لیتے ہیں، آڈیو کا فرانزک کرائیں اخراجات میں اپنی جیب سے ادا کرنے کو تیار ہوں ۔  مزید : قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518122

اپنا تبصرہ بھیجیں