ارشد شریف قتل میں ملوث ملزمان کی کینیا سے پاکستان منتقلی پر غور کیا جارہا ہے دفتر خارجہ نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

ارشد شریف قتل میں ملوث ملزمان کی کینیا سے پاکستان منتقلی پر غور کیا جارہا ہے … اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارشد شریف قتل میں ملوث ملزمان کی کینیا سے پاکستان منتقلی پر غور کیا جارہا ہے ، وزارت خارجہ نے کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا. نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ارشد شریف ازخودنوٹس کیس میں وزارت خارجہ نے کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وزارت خارجہ کینیاو یواے ای میں موجود پاکستانی مشن سے مسلسل رابطے میں ہیں، دفترخارجہ اتھارٹیز سے تفتیش و شواہد کے حصول کیلئے رابطے میں ہے،وزیراعظم پاکستان نے بھی کینیا کے صدر سے تفتیش میں معاونت کی درخواست کی،کینیا کی اتھارٹیز کے ساتھ روابط کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ کینیا ہائی کمیشن نے یقین دہانی کرائی، شواہد تفتیش کا عمل جاری ہے ،کینیا ہائی کمیشن جلد حتمی نتائج پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا، دفتر خارجہ بین الاقوامی اداروں سے معاونت کیلئے طریقہ کار کا جائزہ لے رہا ہے،دفتر خارجہ، کینیا، یو اے ای سے دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دفتر خارجہ کینیا حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانے کیلئے وفد بھیجنے پر غور کر رہا ہے ، پاک کینیا وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ قائم کرنے پر غور جاری ہے ، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کو تفتیش میں تیزی کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں ،دفتر خارجہ کی رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ دفترخارجہ شواہد، تفتیش منطقی انجام تک پہنچانے کے قانونی آپشن پر غور کر رہا ہے ،ارشد شریف قتل میں ملوث ملزمان کی کینیا سے پاکستان منتقلی پر غور کیا جارہا ہے ،یو اے ای سے شواہد جمع کرنے، قانونی معاونت کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست بھیج دی ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دفتر خارجہ سپیشل جے آئی ٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ مزید : اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518064

اپنا تبصرہ بھیجیں