الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت13 دسمبر تک ملتوی 

الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت13 دسمبر … اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاہے کہ اس کیس کی جلد سماعت کرکے فیصلہ کریں گے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل علی ظفر اور الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے،مسلم لیگ ن کے محسن شاہ نواز رانجھا بھی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کا محسن شاہنواز رانجھا سے استفسارکیا کہ کیا یہ آپ کا ریفرنس تھا؟محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ ہم نے درخواست سپیکر قومی اسمبلی کو دی تھی ، سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا۔ وکیل علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کیلئے شکایت فائل کی ہے،الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کو ہٹانے سے متعلق بھی کارروائی شروع کردی ہے،عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مزید کوئی ایکشن لینے سے روک دے، نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہ ہمیں عدالت نے پہلے ہی روک رکھا ہے، ہم کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھا رہے،چیف جسٹس نے کہاکہ اس کیس کی جلد سماعت کرکے فیصلہ کریں گے ،عدالت نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی ۔ مزید : قومی -علاقائی -اسلام آباد –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518037

اپنا تبصرہ بھیجیں