حکومت پنجاب نے 275 ڈاکٹرز کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی 

حکومت پنجاب نے 275 ڈاکٹرز کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی  لاہور (جاوید اقبال سے)حکومت  پنجاب نے  275 ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں ترقی دی  جبکہ8 افسروں کے تبادلے کر دئیے اور ترقیوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔  محکمہ صحت  نے  مختلف ہسپتالوں میں تعینات ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ز جن کی تعداد 275 ہے کو گریڈ20 میں ترقی دے کر پرنسپل میڈیکل آفیسر بنا دیا ہے۔   پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی لاہور کے ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر صغیر اصغر بلوچ کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی، گریڈ 19 سے 20 میں ترقی پانے والے ڈاکٹرز کا تعلق جنرل کیڈر سے ہے۔ اس کے علاوہ گنگا رام ہسپتال کے شعبہ گائناکالوجی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل کو فاطمہ جناح میڈیکل کالج  کا پرنسپل لگا دیا جبکہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر کو گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا پرنسپل تعینات کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے ریجنل  ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز فیصل آباد  محمد امین اویسی کو تبدیل کرکے ڈبلیو  ٹی  او کا چیف ورلڈ ٹریڈ تعینات کر دیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فناس اینڈ پلاننگ ننکانہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا بھی چارج دے دیا گیا، گریڈ 18 کے محمد کلیم ڈپٹی سیکریٹری ریگولیشن کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تقررکیا،تقرری کے منتظر سید حسن رضا کو ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، عامر رضا ڈپٹی سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکریٹری فنانس تعینات کردیا ہے۔ خرم شہزاد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فناس اینڈ پلاننگ گوجرانوالہ کو   ڈپٹی سیکرٹری خزانہ لگا دیا ہے ۔محمد ذیشان ندیم کو سیکرٹری پراسیکیوشن کی صوابدید پر دے دیا ہے ۔ مزید : قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517717

اپنا تبصرہ بھیجیں