شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے حفاظتی ضمانت منظور کی  ۔  نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز”کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت 13دسمبر تک منظور کی ہے ،عدالت نے ایف آئی اے کو وزیر اعظم شہباز شریف کےبیٹے کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ،عدالت نے سلمان شہباز کو 13دسمبر تک سرنڈر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ سلمان شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا،سلمان شہباز پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کرے۔ مزید : اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518031

اپنا تبصرہ بھیجیں