وزیر خزانہ سے چین کے سفیر کی ملاقات   دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ سے چین کے سفیر کی ملاقات ،  دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر مسٹر نونگ زونگ نے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق  چین کے سفیر سے ملاقات کے دوران  وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں ۔ وزیر خزانہ نے چین کے سابق صدر  جیانگ زیمن کے انتقال پر چینی سفیر سے دکھ کا اظہار کیا ۔  وزیر خزانہ نے گفتگو میں کہا کہ ہماری حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے  کیلئے پر عزم ہے ۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت  پاکستان سے مسلسل تعاون جاری رکھے گی ، ہم سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں ۔ مزید : قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517679

اپنا تبصرہ بھیجیں