مولانا فضل الرحمان آج کوئٹہ جائیں گے نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ترجمان اسلم غوری

مولانا فضل الرحمان آج کوئٹہ جائیں گے، نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شمولیت … اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج پانچ روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق  وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اور دیگر جماعتی رہنماء بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ ہوں گے ۔ مرکزی سیکریٹری جنرل جے یو آئی  مولانا عبدالغفور حیدری ،مرکزی ترجمان اسلم غوری ،امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع اور آغا محمود شاہ ایم این اے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق  مولانا فضل الرحمان آج سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی رہائش گاہ سراوان ہاؤس جائیں گے جہاں نواب اسلم رئیسانی اپنے کارکنوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ 8 دسمبر کو جے یو آئی بلوچستان کے زیر اہتمام  ورکرز کنونشن ایوب سٹیڈیم میں منعقد ہوگا ۔ کنونشن کے موقع پر  سابق صوبائی وزراء میر امان اللہ نوتزئی  ،غلام دستگیر با دینی ،میر ظفراللہ خان زہری،  قبائلی رہنماء میر پرویز رند ،نواب زادہ نوروز خان ،ملک عبدالقیوم کاکٹر ،آغا عصمت اللہ ،گل خان ساسولی ،ملک عبدالجبار پانیزئی ،حاجی اشرف کاکٹر ،سردار ظفر اللہ گچگی جے یو آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران مولانا فضل الرحمان وکلاء ، تاجر برادری ، سیاسی عمائدین ، قبائلی مشران اور جماعتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ جے یو آئی بلوچستان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ مزید : اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517316

اپنا تبصرہ بھیجیں