لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار

لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ، تعلیمی اداروں میں ماسک … لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور کا  آج بھی پہلا نمبر ہے جس کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار  دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ  کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں ،انتہائی خراب فضائی معیار ہونے کے باعث شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق شہری گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن کی شکایات، سانس لینے میں دشواری میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ نزلہ، زکام، کھانسی اور سانس کے امراض بھی بڑھ گئے ہیں مزید : قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517579

اپنا تبصرہ بھیجیں