آپ کی جرأت کیسے ہوئی ہمارے وزیر اعظم سے تو تکرار کی اجازت دیں تو آپ کو اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دیں عطاء تارڑ کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو دھمکی

“آپ کی جرأت کیسے ہوئی ہمارے وزیر اعظم سے تو تکرار کی، اجازت دیں تو آپ کو … اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو  دھمکی دیتے ہوئے  کہا ہے  کہ اگر لیڈر شپ اجازت دے تو آپ کو اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دیں۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مخاطب کرکے  کہا کہ  آپ کے پاس بڑا پیسہ ہوگا لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ہمارے وزیر اعظم کے سامنے کھڑے ہو کر تو تکرار کریں،  پاکستان اور کشمیر کاز کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی کروائیں۔ انہوں نے کہا “آپ 36، 36 گھنٹے سوتے ہیں،3 دن دفتر جاتے ہیں،  آپ کی تمام عادتیں عمران نیازی والی ہیں، آپ کی جرأت کیسے ہوئی، آپ کی ہمت کیسے ہوئی کہ آپ وزیر اعظم شہباز شریف  کے سامنے کھڑے ہو کر تو تکرار کر رہے ہیں، ہماری لیڈر شپ نے ہمیں پر امن رہنے اور اچھے اخلاق دکھانے کی تربیت دی ہے ورنہ خدا کی قسم ہمیں آج اجازت دیں تو سردار تنویر الیاس آپ اسلام آباد میں داخل نہ ہوسکیں۔” عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ سنٹورس کو آگ لگنے سے پہلے 4شو کاز نوٹس جاری ہوئے ہیں جن میں سے دو عمران نیازی کے دور میں جاری ہوئے۔ آگ لگنے کے بعد سنٹورس کو ڈی سیل کیا گیا ، اس میں کچھ لوگوں نے کردار ادا کیا اور کہا گیا کہ دوسرے لوگوں کے بھی کاروبار ہیں ان کا حرج نہیں ہونا چاہیے۔ آپ کی ہمت کیسے ہوئی کہ آپ وزیراعظم کے سامنے کھڑے ہو کر تو تکرار کر رہے ہیں، عطاء تارڑ pic.twitter.com/WqFpy11eGk — Geo News Urdu (@geonews_urdu) December 6, 2022 مزید : اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517289

اپنا تبصرہ بھیجیں