کراچی لاکھوں ڈالرز مالیت کا درآمدی پیازادرک اور لہسن بندگارہ پر پھنس گیا قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

کراچی ، لاکھوں ڈالرز مالیت کا درآمدی پیاز،ادرک اور لہسن بندگارہ پر پھنس … کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بیرون ملک سے درآمد کیا گیا لاکھوں ڈالرز مالیت کا پیاز، ادرک اور لہسن بندرگاہ پر پھنس گیا ہے، امپورٹرز کے مطابق لہسن ،ادرک اور پیاز مارکیٹ تک نہ پہنچا تو  قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔  نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز”کے مطابق سیکڑوں کنٹینرز اس وقت  بندرگارہ پر بند ہیں ، جبکہ امپورٹرز کا کہنا ہے کہ کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کا جواز بنا کر دستاویزات کلیئر نہیں کر رہے ، بندگارہ پر پیاز کے 250، لہسن کے 104 ادرک کے 63کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت  55لاکھ ڈالر زکے لگ بھگ ہے ۔ فروٹ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت سے مدد مانگ لی ہے ،  وزارت تجارت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ  درآمدی پیاز، لہسن اور ادرک بازاروں تک نہ پہنچی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا، کنٹینرز ریلیز نہ ہونے پر قیمتوں میں 50سے 80روپے فی کلو تک اضافے کا خدشہ ہے ۔  مزید : اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517245

اپنا تبصرہ بھیجیں