اسمبلی تحلیل کی سمری آئی تو آئین کے مطابق دستخط کروں گاگورنر خیبرپختونخوا

 اسمبلی تحلیل کی سمری آئی تو آئین کے مطابق دستخط کروں گا،گورنر خیبرپختونخوا پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہاہے کہ اسمبلی تحلیل کی سمری آئی تو آئین کے مطابق دستخط کروں گا،جلد الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر کے پی کے غلام علی نے کہاکہ گورنر راج کی کوئی آواز نہیں آرہی ،نوبت گورنر راج تک نہیں آئے گی،ان کاکہناتھا کہ اسمبلی تحلیل کی سمری آئی تو آئین کے مطابق دستخط کروں گا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ اسمبلیاں توڑنے سے بہتر ہے واپس آئیں اور قانون سازی میں کردار ادا کریں ،ان کاکہناتھا کہ جلد الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں ، یہ اسمبلیاں توڑنے کے بیان سے بھی پیچھے ہٹ جائیں گے،ان کامزید کہناتھا کہ مئی تک انتخابات کا مطالبہ کرنے والے اگست تک جائیں گے ۔ مزید : قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517215

اپنا تبصرہ بھیجیں