چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف قتل کا ازخودنوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف قتل کا ازخودنوٹس لے لیا اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ارشد شریف قتل کا ازخودنوٹس لے لیا،چیف جسٹس نے سوموٹو کیس کی آج ہی سماعت کیلئے 5 رکنی بنچ تشکیل دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل 92 کے مطابق ارشد شریف کیس کو دوپہر ساڑھے 12 بجے سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا، عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انفارمیشن ، سیکرٹری خارجہ کو آج ہی طلب کرلیا، عدالت نے ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ صحافی برادری اور عوام سینئر صحافی کے قتل پر دکھ میں مبتلا ہیں،سپریم کورٹ سے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ یاد رہے کہ چند روز سے عوام کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو خطوط ارسال کئے گئے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی دو روز قبل چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط ارسال کیا تھا۔ مزید : اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517197

اپنا تبصرہ بھیجیں