عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کا اجلاس اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق مشاورت

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کا اجلاس ، اسمبلیوں کی … لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلیاں تحلیل کرنے سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی “ہم نیوز” کے مطابق  اجلاس میں فواد چودھری ، ڈاکٹریاسمین راشد ، شفقت محمود ،اعجاز چودھری اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا  ۔ عمران خان نے اسمبلی کی تحلیل سےمتعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ  انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کیلئے عمران خان نے ارکان سے رائے لی ، عمران خان آئندہ عام انتخابات میں حتمی امیدوار کا خود اعلان کریں گے ۔   اجلاس میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، مہم کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا ، مہم کا پہلا مرحلہ سات دسمبر سے  17 دسمبر تک جاری رہے گا جس کے تحت لاہور میں  11 روز میں  11 ریلیاں اور اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلی ریلی  حماد اظہر کے حلقے میں ہو گی ۔  مزید : اہم خبریں -قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516839

اپنا تبصرہ بھیجیں