فوادچودھری نے آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج شیئر کردیئے

فوادچودھری نے آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج شیئر کردیئے اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج شیئر کردیئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہاکہ اکتیس سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے، وفاقی حکومت نے کیا نہیں کرلیا ،افسران لگائے، پیسہ ڈالا دباؤ ڈالا گیااور یہ ہیں ان انتخابات کے نتائج۔ ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا ، نواز شریف اور زرداری کا بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ دونوں جماعتیں اس بوجھ میں دب چکی ہیں۔ مزید : قومی -علاقائی -اسلام آباد –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516746

اپنا تبصرہ بھیجیں