وکلاء کی ہڑتال اور ممکنہ ہنگامہ آرئی کے پیش نظرلاہور ہائیکورٹ میں سیکیورٹی … لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال اور ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر عدالتوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز “کے مطابق پولیس کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں تعینات کر دی گئی ہے ، جبکہ پولیس کے دستے لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹس پر بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے وکیل کو 3 ماہ قید کی سزا سنائے جانے پر پنجاب بار کونسل نے پنجاب کی تمام عدالتوں میں بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ مزید : قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516743
