آصف زرداری نے پی ٹی آئی کیخلاف ہم سے مدد کی درخواست کی تھی ، سراج الحق تاندلیانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ٹی آئی کے خلاف ہم سے مدد مانگی تھی ، مگر ہم نے انکار کر دیا۔ تاندلیانوالہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہمیں موقع ملا تو کرپشن کرنےوالوں کو تباہ کر دیں گے ، تمام سیاسی جماعتیں دھوکہ باز ہیں، کبھی روٹی کپڑے کے نام پر دغا دیا گیا تو کسی نے تبدیلی کے نام پر گمراہ کیا ۔ میرے پاس زرداری اور شہباز شریف آئے کہ ہمارا ساتھ دیں تا کہ پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو ۔ سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک بار بھی کمشیر سے متعلق مودی سے بات نہیں کر سکی ، جماعت اسلامی کشمیر کو آزاد کرائے گی ، صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو کرپشن فری بنا سکتی ہے ، پاکستان کی بنجر زمین غریبوں میں تقسیم کریں گے ۔ مزید : قومی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516429
